مکرمی !ہٹلر جرمنی کا سربراہ تھا ۔ان گنت انسانی جانوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کا سبب بنا لیکن میڈیا نے کبھی اسکوکھل کر دہشت گرد نہیں کہا۔جوزف اسٹالن نے 20ملین انسانوں کو موت کے گھاٹ اتارا ۔جس میں سے ساڑھے 14ملین صرف بھوک سے مرے۔مائوزے تنگ کے عہد میں 14 سے 20 ملین انسان اپنی جانوں سے گئے۔مسولینی کے دور کی ہلاکتیں اورجارج بش کی تجارتی پابندیوں کے نتیجے میں صرف عراق میں 5لاکھ بچے موت کے منہ میں چلے گئے۔افغانستان، فلسطین اور برما میں خانہ جنگی کا سبب؟ویتنام کی جنگ میں بھی ہزاروں افراد لقمہ اجل بنے۔بوسنیا کی جنگ میں بھی 5لاکھ اموات ہوئیں۔عراق جنگ میں اب تک 2 کروڑ 20 لاکھ افراد اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں۔کیا اس قتل کہانی میں کوئی مسلمان ہے۔جواب سب کا ایک ہی ہوگا نہیں۔ (رانا محمداقرار۔ کچاکھوہ )