ملتان ،شجاع آباد( نمائندہ خصوصی،نامہ نگار)شجاع آبادسے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی راناقاسم نون کے ڈیرے پر بجلی چوری پکڑی گئی۔بتایاجاتاہے کہ میپکوٹیم نے ایم این اے کے ڈیرے پراچانک چھاپہ ماراتو5پول سے بجلی چوری کی جارہی تھی۔ میپکوٹیم نے ایم این اے کے ڈیرے سے 25کے وی اے کاغیرقانونی ٹرانسفارمربھی برآمدکیامیپکوذرائع کے مطابق ایم این اے قاسم نون کے خلاف بجلی چوری پراندراج مقدمہ کے لئے ایس ڈی میپکوسب ڈویژن سکندرآبادنے درخواست تھانہ صدرشجاع آبادکو دے دی ہے جس میں کہاگیاہے کہ محمدقاسم کے ایک ایکڑپرمحیط ڈیرے 5عددایل ٹی پول کی غیرقانونی لائن سے ڈائریکٹ بجلی استعمال ہورہی تھی اورموقع پرراناقاسم نون کے ڈیرے کے اندر25کے وی اے سیمن کمپنی کاٹرانسفارمر بھی موجودتھا۔ڈیرے پردوسرے لوڈکے علاوہ سنگل فیززرعی موٹراورلال پمپ کابھی استعمال ہے ۔ڈیرے کااندرونی لوڈ نہیں چیک کیاجاسکا۔درخواست میں رانامحمدقاسم نون کے خلاف زیردفعہ 462کے کے تحت مقدمہ کے اندراج کی استدعاکی گئی ہے ۔بتایاجاتاہے کہ راناقاسم نون نے میپکوٹیم سے بھی بات کی اوران کاکہناتھاکہ کسی ملازم نے ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی لگادی ہوگی۔ذرائع کے مطابق پولیس نے تاحال بجلی چوری کامقدمہ درج نہیں کیاجبکہ میپکوحکام کی طرف سے بجلی چوری کے جرمانہ کابل آج بنایاجائے گا۔