لاہور(خصوصی نمائندہ)پاکستان تحریک انصاف سنٹر ل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچودھری نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے ہمراہ ٹائیگرفورس ڈے کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کے بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت مینار پاکستان پر پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغازکیا۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری علی امتیاز ، صدر شمالی لاہور غلام محی الدین دیوان، چیئرمین پی ایچ اے یاسر گیلانی، چیئرمین زکوۃ وعشر ڈسٹرکٹ لاہور شبیرسیال اور جنرل سیکرٹری لاہور مہر واجد عظیم نے بھی پودے لگائے ، شجر کاری مہم میں اے سی سٹی تبریز مری، ٹائیگرفورس کے نوجوان،سکھ برادری، پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس مو قع پر بات کرتے ہوئے اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ملک بھرمیں شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ، شجر کاری مہم میں پارٹی کارکنان بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ آنے والی نسلوں کا سوچا ہے ۔