لا ہو ر (کر ائم ر پو ر ٹر )ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان نے شہید انسپکٹر رانا محمدشاہد کی06ویں اور شہید کانسٹیبل محمدامین کی24ویں برسی کے موقع پر شہداء کی بہادری اور لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ راہ حق میں اپنی جان قربان کرنے سے بڑی کوئی قربانی نہیں۔ شہداء پولیس کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔فرائض کی ادائیگی کے دوران جان کا نذرانہ پیش کرنے والے جوان لاہور پولیس کا فخر ہیں۔اشفاق خان نے مزید کہا کہ لاہور پولیس کی تاریخ فرض کی راہ میں شہادت پانے والے جانثاروں سے بھری ہے ۔شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے بہادر سپوتوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے ۔ شہداء پولیس کی قربانیوں کو بھلایا نہیں جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ شہداء پولیس کے ورثاء کی فلاح و بہبود اور دیکھ بھال ہماری ذمہ داری ہے ۔