لاس اینجلس (ویب ڈیسک)لاس اینجلس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب ایک شخص کو تین ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرتے ہوئے دیکھ کر پائلٹ بھی گھبرا گیا کیونکہ یہ شخص طیارے سے صرف300گز کے فاصلے پرتھا جو کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتا تھا۔فلاڈیلفیا سے امریکی ائیرلائن کی پرواز1997 کے پائلٹ نے ہوائی ٹریفک کنٹرول کو بتایا کہ ایک شخص جیٹ پیک پر اڑ رہا ہے۔جس پر کنٹرول ٹاور نے دریافت کیا کہ وہ شخص آپ کے بائیں طرف ہے یا دائیں طرف؟ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پائلٹ نے بتایا کہ وہ شخص جہاز کے بائیں طرف 300 گز کے فاصلہ پر موجود ہے، کنٹرول ٹاور کو ایک اور پائلٹ نے بتایا کہ اس نے اس شخص کو وہاں سے گزرتے ہوئے بھی دیکھا ہے۔