شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)نائن سائیڈ گجرالیون ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ گزشتہ روز عائشہ پارک میں اختتام پذیر ہوگیا جس کے مہمان خصوصی پی ٹی آئی کے صوبائی نائب صدر کنور عمران سعید اور صدر ڈسٹرکٹ بار رانا زاہد محمود خاں ایڈووکیٹ تھے جنہوں نے فاتح اور رنر اپ ٹیم کے کپتانوں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ، اس موقع پر سابق سٹی صدر پی ٹی آئی شیخ زین ندیم ، چوہدری عبدالمتین گجر، چوہدری عبدالوحید گجر، پیر سکندر شاہ، حافظ محمد رضوان جانی، شیخ احسن حبیب، ملک محمد عامر ڈوگر، محمد عدنان کاکڑ و دیگر موجود تھے۔