اسلام آباد(نامہ نگار،وقائع نگار)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی کانجی ہسپتال میں ہرنیا کا کامیاب آپریشن کیا گیا، شاہد خاقان عباسی کو سرجری کے بعد کمرے میں منتقل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق آپریشن کے بعد صحت کی بحالی کیلئے انہیں کم از کم 7 دن تک ہسپتال رکھا جائے گا جس کے متعلق میڈیکل بورڈ نے حکومت کو آگاہ کر دیا تھا ۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے شاہد خاقان عباسی کو گزشتہ چار سال سے ہرنیا کی تکلیف ہے ،انہیں 4 نومبر کو نجی ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔ سابق وزیراعظم نجی ہسپتال سے ذاتی خرچ پر علاج کرا رہے ہیں۔