مکرمی !شہرِ قائد میں سڑکوں اور گلی محلوں پر کچرے کے ڈھیر نظر آتے جو بہت سی موزی بیماریوں کا باعث بن رہے ہیں۔جس گلی سے گزریںغلاظت کے ڈھیر دکھائی دیتے ہیں۔ گٹروں کا پانی بھی سڑکوں پر موجود ہے جس کی وجہ سے کراچی میں ٹریفک کا مسئلہ بھی پیدا ہوچکا ہے اور شہریوں کو آنے جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔"صفائی مہم" میںبھی اب تک کوئی اتنا کام نہیںہوا جتنا ہونا چاہیے۔آخر اپنے ملک اور اپنے ارد گرد کی جگہوں کو صاف کرناہمارا خودکابھی توفرض ہے۔ اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے گھر کے ساتھ ساتھ اپنے ملک اوراپنے شہر کو بھی صاف رکھیں۔اس لیے ہم سے جتنا ہوسکتاہے ہم سب مل کر کریں تب ہی ہم ایک کامیاب قوم بن سکے گیں۔ ( حرا نثار کراچی)