شیخوپورہ،فیصل آباد،مکوانہ ،پاکپتن،محمد نگر (ڈسٹرکٹ رپورٹرز، خصو صی رپورٹر،نامہ نگار) عاشق نے محبو بہ جبکہ شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا۔شیخوپورہ تھانہ سٹی فاروق آباد کے علاقہ نئی آبادی میں سدرہ بی بی کی 6 سال قبل بھٹہ مزدور عمران گجر کیساتھ شادی ہوئی۔گزشتہ روز جھگڑے کے بعد ملزم عمران نے اپنی بیوی کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔فیصل آباد محمد والا کی اضافی آبادی نسیم آباد میں رہائش رکھنے والے عمران کی اہلیہ ناراض ہو کر میکے چلی گئی اسی دوران ملزم نے ہوزری ملازم کے ساتھ تعلقات قائم کر لیے ۔گذشتہ روز ملزم نے کلہاڑی کے وار کرتے ہوئے نسرین کو قتل کر دیا اور فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا۔ پاکپتن،محمد نگر کے تھانہ رنگ شاہ کی حدود میں 50/SPکے نزدیک نہر سے 45سالہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی ۔