کراچی(شوبز ڈیسک)حال ہی میں ایک بار پھر سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستان کی مقبول اور کامیاب میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے اپنے شوہر کا تفصیلی تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ اُن کے شوہر ریٹائرڈ پی اے ایف آفیسر اور فائٹر پائلٹ ہیں۔نادیہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر فیصل ممتاز راؤ کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی اور اُس کے ساتھ اپنے شوہر کے کیرئیر کے دنوں کی بھی یادیں تازہ کیں۔اداکارہ و میزبان نے یہ تصویریں شیئر کرتے ہوئے ایک طویل کیپشن لکھا جس میں اُنہوں نے اپنے مداحوں سے اپنے شوہر کا تفصیلی تعارف کروایا۔نادیہ خان نے کہا کہ ’میرے شوہر ونگ کمانڈر فیصل ممتاز راؤ ریٹائرڈ پی اے ایف آفیسر اور فائٹر پائلٹ ہیں جو 1970 میں لاہور میں پیدا ہوئے ۔