لاہور،کراچی(کامرس رپورٹرز)فیڈریشن آف پاکستان چیمبر ز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرمیاں انجم نثارنے کہاکہ اسٹیٹ بینک کا شر ح سو د میں 0.75فیصد کمی کا فیصلہ عالمی سطح پر کرونا وائرس سے ہو نے والے سخت حالات کے بر عکس ہے ۔ عالمی معیشت دان اور بڑے تعداد میں دوسرے ممالک کا روبار اور مارکیٹ میں تو سیع کی پالیسیاں متعارف کروا کر معاشی سر گر میوں کی حما یت کر رہے ہیں جبکہ اسٹیٹ بینک نے دنیا بھر میں موجود تبا ہ کن حالا ت کو نظر انداز کر دیا ہے جس سے پاکستان کی بر آمدات متا ثر ہو رہی ہیں۔ معروف معیشت دان معاشی سر گر میوں کی حوصلہ افزائی کیلئے مثبت اقدام جیسا کہ شر ح سود میں 300بیسک پوائنٹ تک کمی کیلئے پر امید تھے ۔ انجم نثار نے کہاکہ شر ح سو د کو سنگل ڈیجٹ تک کم کرنے کی کئی وجوہا ت ہیں عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں مسلسل کم ہو رہی ہیں اور افراط زر میں بھی مزید کمی آرہی ہے لہٰذا شر ح سود میں بھی کمی ہو نا چا ہیے تھی جو کہ موجو دہ عالمی صورت حال کا مطا لبہ ہے اور تجا رت و قومی معیشت کے تحفظ کے لے بھی ضروری تھا۔