لاہور(سپیشل رپورٹر) چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں ، زیورات، موبائل، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق ہڈیارہ کے علاقے میں مسلح ڈاکو اسلم کے گھر گھس کر گن پوائنٹ پر اسلحہ کے زور پر 5لاکھ اور نقدی ،80ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے ۔مانگا منڈی کے علاقہ میں ڈاکووں نے ریحان کے گھر سے 4 لاکھ15ہزار کی نقد ی،طلائی زیورات اور دیگر سامان،اقبال ٹاون میں ڈاکووں نے عباس کے گھر سے 2لاکھ 50ہزار کی نقدی ،طلائی زیورات اور دیگر سامان،شالیمار میں ڈاکووں نے شکیل کے گھر گھس کر 2لاکھ 60ہزار کی نقدی لوٹ لیے ۔ اچھرہ کے علاقہ میں ڈاکووں نے افضل کے گھر سے 2لاکھ75 ہزار کی نقدی ،طلائی زیورات اور دیگر سامان شمالی چھاونی میں ڈاکووں نے اورنگزیب کے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا مصری شاہ میں ڈاکووں نے اشتیاق سے 70ہزار کی نقدی اور دیگر سامان،کاہنہ کے علاقہ میں ڈاکووں نے الیاس سے 45ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان، ریس کورس کے علاقہ میں ڈاکووں نے ثمر سے 20ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔جبکہ وحدت کالونی اور نواب ٹاون سے گاڑیاں اور لوئر مال،سمن آباد، اور غازی آباد سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔