لاہور(سپیشل رپورٹر )صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ ایس پی سول لائنز رضاصفدرکاظمی کے مطابق سرچ آپریشن میں پولیس کے علاوہ سپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے شرکت۔ سرچ آپریشن میں بائیومیٹرک اور جدید اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی مدد سے مشکوک افراد کو چیک کیاگیا ۔پولیس نے شہر کے پوش اور دیہی علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 10 مشکوک افراد کو حراست میں لیا جن سے تفتیش کی جا رہی ہے ۔سرچ آپریشن کا مقصد امن و امان کو برقرار رکھنا ہے ۔پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر ہر وقت کوشاں ہے ۔