لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر میں گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں کیں ہے ۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشی پر 28افراد کے خلاف مقدمات درج کر ائے اور34افراد کو حراست میں لے لیااور09دکانداروں کو سید ھا جیل بھیج دیاگیا جبکہ31000روپے کے جرمانے بھی عائد کیئے گئے ۔ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق نے تمام پرائس کنٹرو ل مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ شہر میں گراں فروشی پر مزید سخت کارروائیاں کی جائیں۔