بیجنگ(ویب ڈیسک)کاؤ جنجی نامی چینی نے اپنے دو ماہ کے بچے کوکرونا وائرس سے بچانے کے لیے ایسا بیگ تیار کیاہے کہ جس میں بچے کو رکھ کر باہر لے جایا جاسکتا ہے ۔کاؤ جنجی نے بیگ میں ہوا کو صاف کرنے والا سسٹم بھی نصب کیا تاکہ شیر خوار تازہ اور صاف لے سکے ۔چینی شہری کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے باعث میں نے یہ بیگ تیار کیا تاکہ میرا بچہ محفوظ رہے اور صاف ستھرے ماحول میں ہوا لے سکے ۔