لاہور(سپیشل رپورٹر) ہر بنس پورہ پولیس نے شادی کی تقریب میں شراب وشباب کی محفل پر چھاپہ مار کر5لڑکیوں سمیت11افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے موقع سے شراب کی بوتلیں اور اسلحہ بھی برآمد کیا ہے ۔ پولیس کے مطابق شہری کی اطلاع موصول ہوئی کہ شادی کی تقریب میں اونچی آواز میں میوزک چلایا جارہا ہے اور ہلہ گلہ کیا جا رہا ہے جس سے محلے دار پریشان ہیں ۔جس پر پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر نشے میں دھت ہوکر ڈانس کرنے میں مصروف 5لڑکیوں سمیت11افرا کو گرفتار کرلیا اور ڈی جے سسٹم قبضے میں لیکر مقدمہ درج کرلیا۔