بیجنگ (ویب ڈیسک) شرارتی چینی پانڈا کی ڈانس کرتے اور درخت پر چڑھتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔یہ دلچسپ مناظر چین کے چڑیا گھر میں دیکھے گئے جہاں ایک شرارتی پانڈا دائیں بائیں سر ہلاتے اپنی دُھن میں مگن جھومتے ہوئے درخت پر چڑھ رہا تھا۔پانڈے کی دلچسپ کلائمبنگ پر وہاں موجود سیاح بے حد لطف اندوز ہوئے اور ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی، جس کے بعد یہ ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔