کراچی ( سٹاف رپورٹر ) کراچی کے ہسپتال میں زیر علاج شرجیل انعام میمن کے کمرے سے شراب برآمدگی کیس میں کراچی بار کے صدر نعیم قریشی نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو گواہ بنانے کی استدعا کردی ہے ۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ شراب سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے برآمد کی،انہیں لندن سے بلا کر بیان لیا جائے ۔عدالت کا کہنا تھا کہ آپ باقاعدہ درخواست جمع کرائیں ،جس پر نعیم قریشی نے کہا کہ چند روز میں درخواست دائر دی جائیگی۔ گزشتہ روز مقدمہ میں فرد جرم عائد نہ ہوسکی اورعدالت نے سماعت نومبر کے پہلے ہفتہ تک ملتوی کردی ۔