کراچی ( سٹاف رپورٹر ) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن و دیگر کے خلاف شراب برآمدگی کیس میں سابق صوبائی وزیر رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن سمیت چار ملزمان پر فرد جرم عائد کردی، تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا ، منگل کو سماعت پر شرجیل میمن و دیگر 3 ملزمان عدالت پیش ہوئے ، عدالت نے شرجیل میمن سمیت 4 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا ، جرم قبول نہ کرنے پر عدالت نے 18 مارچ کو کیس کے گواہوں کو طلب کرلیا ، شرجیل میمن و دیگر کے خلاف درخشان تھانے میں مقدمہ درج ہے سابق چیف جسٹس آف پاکستان نے نجی ہسپتال میں زیر علاج شرجیل میمن کے کمرے پر چھاپہ مارا تھا شرجیل میمن کے ہسپتال کے کمرے سے شراب برآمد ہوئی تھی۔