لاہور(سٹاف رپورٹر)سابق وزیراعظم نواز شریف سے قائد حزب اختلاف شہبازشریف اور حمزہ شہباز شریف نے جاتی عمرہ میں ملاقات کی جس میں نیب کی جانب سے حمزہ شہبازشریف کی گرفتاری کے وارنٹ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔اتوار کے روزشریف فیملی نے ملکر دوپہر کا کھانا بھی کھایا۔پارٹی ذرائع نے بتایا شریف خاندان کی ملاقات کے دوران حمزہ شہباز شریف کی لاہور ہائیکورٹ میں آج پیشی کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی گئی ۔دوسری جانب سے لیگی ارکان اسمبلی نے کارکنوں کو حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پرہائیکورٹ آمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔