شرقپور شریف(نمائندہ 92نیوز) گراں فروشوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر کا کریک ڈاؤن، بھاری جرمانے اور متعدد دوکانیں سیل۔اسسٹنٹ کمشنر شرقپور مظہر علی سرور گجر نے وزیر اعظم کے ویژن اور ڈی سی شیخوپورہ طارق بخاری کی ہدایت پر مصنوعی مہنگائی کرنے والے سبزی وپھل فروش اور کریانہ سٹورزکے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور خلاف ورزی کرنے والے متعدد دوکانداروں کو پچاس ہزار سے زائد جرمانے کیا۔ اس کے علاوہ گراں فروشی سے باز نہ آنے پر نصف درجن دونیں سیل کردیں اور دو افراد پر مقدمات بھی درج کرا دیئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر مظہر علی سرور گجر کا کہنا ہے کہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے گراں فروش اور ذخیرہ اندوزں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے ۔