دبئی(این این آئی)بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے آئی پی ایل پارٹیز میں کوکین کے استعمال کا انکشاف کیا ہے ۔شرلین چوپڑا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ سیزن کولکتہ میں نائٹ رائیڈرز کا میچ دیکھنے گئی جہاں پر مجھے بعد میں ہونیوالی پارٹی میں مدعو کیا گیاجہاں تمام معروف کرکٹرز اور بیگمات موجود تھیں۔ میں پارٹی میں بہت لطف اندوز ہوئی مگر جیسے ہی واش روم گئی تو وہاں کرکٹ سٹارز کی بیویوں کو کوکین استعمال کرتے دیکھ کر حیران رہ گئی۔ اگر میں مردوں کے واش روم جاتی تو شاید وہاں پر بھی مجھے یہی منظر دیکھنے کوملتا۔ بعدازاں اسی طرح کی کئی ڈرگ پارٹیز ایک کے بعد ایک کرکے ہوتی رہیں۔