لاہور(سٹاف رپورٹر)وزارت بجلی و پانی نے حسب روایت عید کے تینوں دن لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ دوسری جانب ملک میں جاری حبس کے باعث بجلی کی ڈیمانڈ میں مزید اضافہ رہا۔ بارشوں کے باعث لیسکو اور دیگر ڈسکوز کا ترسیلی نظام شدید متاثر ہوا ۔ لوڈ میں اضافہ کے باعث ٹرانسفارمرز جلنے کی شرح میں نمایاں اضافہ ہو گیا ۔ کوٹہ کے مقابلہ میں 1200لے لیکر 1400میگاواٹ تک این ڈی ٹی سی کے سسٹم سے کم بجلی مل رہی ہے ۔ جس کے باعث لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ شہروں میں12 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 16 گھنٹے سے بھی تجاوز کر گیا ہے ۔ مرمت کے نام پر بھی لوڈ مینجمنٹ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ،گزشتہ روز بعد دوپہر ہونے والی بارش سے لیسکو کے 31 فیڈرز ٹرپ کر گئے ۔ جس سے منسلک علاقے بجلی سے محروم ہو گئے تاہم بارش رکنے کے بعد لیسکو کی جانب سے بحالی کا کام شروع کردیا جو را ت گئے تک مکمل کر لیا گیا ۔ لوڈ شیڈنگ