اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نیب اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شہری جعلسازوں سے ہوشیار رہیں،چیئرمین نیب کسی کو موبائل فون سے کال نہیں کرتے ،کال سے متعلق نیب نے طریقہ کار متعین کردیا ہے ،چیئرمین نیب دفتری امور کی انجام دہی لینڈ لائن نمبر سے کرتے ہیں،اب تک نیب افسران بن کر عوام کو لوٹنے والے 9افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے ،سرکاری فرائض قانون کے دائرہ میں رہ کر انجام دینا اولین ترجیح ہے ،بعض ناعاقبت اندیش عناصر مذموم مقاصد کیلئے ایسے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں،نیب قومی ادارہ اور ہر شخص کی عزت واحترام پر سختی سے یقین رکھتا ہے ۔