لاہور(پ ر ) تحریک انصاف کے رہنما نذیر چوہان نے کہا ہے کہ شریف برادران نے اقتدار میں آ کر ہمیشہ جمہوریت کو نقصا ن اور ملکی اداروں کو تباہ کیا ،شریف فیملی کے دور حکومت میں کرپشن میں ہمیشہ اضافہ ہوا ہے ، حکمرانوں کی کرپشن اور لوٹ مار کی وجہ سے ملکی بنیادیں کھوکھلی ہو چکی ہیں ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے کار نر میٹنگ میں گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ شریف خاندان سے لوٹی دولت بھی وصول کی جائے ، آج شریف خاندان پوری طرح بے نقاب ہو گیا۔ ،جس کے بچے پاکستانی نہیں اسے یہاں اقتدار کا بھی حق نہیں،غریب قوم کا پیسہ لوٹنے والے 25جولائی کومایوس ہونگے ۔