اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر،سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قانون کے مطابق نواز شریف کی واپسی کی ضمانت مانگی گئی، ہم ایک بیمار شخص کی صحت پر سیاست کرنے کے قائل نہیں، شہباز شریف انا کے خول سے نکل کر بھائی کی صحت پر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کریں، سیاست پھر بھی ہوتی رہے گے تاہم انسانی جان زیادہ قیمتی ہے ، فضل الرحمٰن کا پلان بی بھی پلان اے کی طرح ناکام و نامراد ثابت ہو گا، فضل الرحمان صرف 13کے سکور پر ہی بولڈ ہو گئے ،عمران خان نے 126 سکور کیا تھا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ معاون خصوصی نے کہا تاثر دیا جارہا ہے کہ حکومت نوازشریف کی فیملی سے تاوان طلب کررہی ہے ، شہبازشریف !تاوان اغواکارطلب کرتے ہیں ،سہولت کارنہیں،نوازشریف کو مجرم عدالتوں نے قراردیا ہے ، حکومت نے نہیں،نوازشریف کوئی گولڈمیڈل جیت کرجیل میں قیام پذیرنہیں تھے ، ن لیگ کارویہ افسوسناک ہے ۔انہوں نے کہا شریف خاندان نوازشریف کی صحت کو فٹبال سمجھ کرکک ماررہاہے ،آپ کو ون ٹائم علاج کی سہولت دی گئی ہے ،آپ آئیں،انڈیمنٹی بانڈدیں،ای سی ایل پرنام ہوتے ہوئے بھی باہرجائیں مگر وہ باہرجانے کیلئے جاتی عمرہ کامحل گروی رکھنے کیلئے تیارنہیں،پیسے سے اتناپیارہے ،ایک شخص کی صحت سے کھلواڑکیاجارہاہے ۔علاوہ ازیں فردوس عاشق اعوان سے ایران کے پاکستان میں متعین سفیر مہدی ہنر دوست نے الوادعی ملاقات کی۔