لاہور(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے طویل پریس کانفرنس کے باوجودمیڈیاکوسولات کرنے کی اجازت نہ دی جس پر صحافیوں نے احتجاج کیا۔شہبازشریف نے گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن مسلم لیگ (ن) سیکرٹریٹ میں ایک گھنٹہ طویل پریس کانفرنس کی،طویل پریس کانفرنس ختم ہونے پر صحافیوں نے سوالات کرنے کی کوشش کی تو شہبازشریف اختتامی جملے کہتے ہوئے کرسی اٹھ گئے ۔