لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے شہزاد اکبر ہی رقم کا بتانے سے نہیں کترا رہے بلکہ ساری دنیا کتراتی ہے ،سپریم کورٹ نے ڈاکٹر سڈل کو ٹاسک دیا تھا اور ابھی رپورٹ پوری پیش نہیں ہوئی تھی کہ افتخار چودھری نے کیس وائنڈ اپ کردیا،ملک ریاض کہہ رہے ہیں کوئی جرم ثابت نہیں ہوا،اگر جرم ثابت نہیں ہوا تو پھر تصفیہ کس چیز کا ہوا ہے ؟،کوئی تنازع تھا تو اس کا تصفیہ ہوا ،شہزاد اکبر کی ان سے لندن میں ملاقات کی کیا تک ہے ۔پروگرام مقابل میں اینکر پرسن حمزہ تارڑسے گفتگو میں انہوں نے کہاملک ریاض نے کہا ہے کہ برطانیہ سے برآمد ہونے والے پیسے سپریم کورٹ کے اکائونٹ میں جائینگے ۔یہ غیر قانونی پراپرٹی تھی،اسی لئے نیشنل کرائم ایجنسی نے دخل دیا ،ایک شخص نے بتایا شریف خاندان کی لندن میں تین سو جائیدادیں ہیں،کمپینوں کے نیچے کمپنیز ہیں اور یہ تہہ در تہہ سلسلہ ہے ،برطانوی حکومت نے الطاف حسین کو تحفظ فراہم کیا، نوازشریف کو کیوں فراہم نہیں کرے گی،خان صاحب اتنے معصوم ہیں کہ انہیں کسی وقت بھی دھوکہ دیا جاسکتا ہے ،میں نے خان صاحب کو بہت پہلے ایک نام بتایا تھا کہ یہ سود پر پیسے دیتا ہے ،دس فیصد ماہانہ پر اور پھر غنڈو ں کے ذریعے وصول کرتا ہے ،پچھلے دنوں اسے بھی عہدہ دے دیا گیا،ملک ریاض کے پارٹنر آصف زرداری ہیں،شریف خاندان کے نوجوانوں سے بھی ان کا رابطہ ہے ،صرف ارسلان افتخار ہی نہیں اور ججز کے فرزند بھی ہیں، وجیہ الدین نے الیکشن میں خامیوں کاذکر کیا تھا تو پارٹی سے نکل گئے ،ملک ریاض کیخلاف اخبار نویس کچھ نہ کچھ تو بولتے ہیں،سب چینل بھی خاموش نہیں ۔بحریہ ٹائون کا پہلا ایگریمنٹ یہی تھا کہ نیوی کے تمام افسروں کوکاسٹ پرائس پر پلاٹ دئیے جائینگے مگر وہ تو نہیں دئیے گئے ، پھر اس کا نا م بحریہ ٹائون کیوں ہے ،اسے کوئی حکومت اور عدالت نہیں پوچھتی، اگر ان ہائوس تبدیلی ہوئی تو تحریک انصاف کے اندر سے ہوگی۔