نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی میڈیا پاکستان دشمنی میں اندھاہوگیا،گھر آئے مہمان کو بھی نہ بخشااورسعودی ولی عہد کے پیچھے پڑگیا، شہزادہ محمد کی طرف سے پلوامہ واقعہ پرپاکستان کا نام لینے سے انکارپر واویلا شروع کردیا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے شہزادہ محمد نے پلوامہ حملے پر پاکستان کا نام نہ لے کر بھارتیوں کا دل توڑا،سعودی ولی عہد کو بھارت میں پاکستان جیسا پیار اور استقبال ملا لیکن شہزادہ محمد کوپاکستان زیادہ پیاراہے ،اس نے وزیر اعظم عمران خان اورسعودی ولی عہد کے قریبی مراسم اورپاکستان اورسعودی عرب کے گہرے تعلقات پر مسلسل ماتم کیا۔بھارتی میڈیاکے مطابق بھارت آنے سے پہلے کراؤن پرنس پاکستان گئے ،انہوں نے بھارت آنے کا پلان بنایاہواتھالیکن پلوامہ حملہ کے بعد انہوں نے پلان میں تبدیلی کی،وہ پہلے پاکستان سے سعودی عرب گئے پھر بھارت آئے ،انہوں نے ایسااس لئے کیا کیونکہ وہ بھارتی توقعات کا مان رکھنا چاہتے تھے لیکن بھارت پہنچ کر وہ یہ بھول گئے ۔سعودی عرب آج نہیں برسوں سے پاکستان کی مددکرتارہاہے ،2014میں جب پاکستانی روپیہ بہت نیچے گرگیاتھاتو سعودی عرب نے پاکستان کو 7000کروڑامداد دی تھی،سعودی عرب پاکستان کو 45ہزارکروڑ قرضہ بھی دے چکا،1998کے دھماکوں کے بعد سعودیہ نے پاکستان کو 50ہزاربیرل تیل دیاتھا،اب اگرسعودی عرب دہشتگردی اورمسعود اظہرکے معاملے میں بھی پاکستان کی سائیڈلیتاہے تو بھارت کو سعودی عرب سے اپنے رشتے کے بارے میں دوبارہ سوچناہوگا۔