لندن(نیٹ نیوز،این این آئی)پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر کشیدگی کے باعث برطانوی شہزادہ ولیم اوراْن کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کا دورہ پاکستان منسوخ ہوسکتا ہے ۔برطانوی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی خصوسی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کے بعد دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے سبب برطانوی دفتر خارجہ اور کامن ویلتھ آفس ڈیوک اور ڈچز آف کیمبرج کو پاکستان نہ جانے کی ہدایات جاری کر سکتا ہے ۔واضح رہے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کو رواں برس موسم خزاں میں پاکستان آنا ہے جس کا باقاعدہ اعلان دو ماہ قبل کنگسٹن پیلس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کیا گیا تھا۔