لندن (نیٹ نیوز) ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے خاوند شہزادہ فلپ کی گاڑی کو حادثے ک بعد ٹوٹا ہوا شیشہ اور پلاسٹک کے ٹکڑے بھی مہنگے داموں فروخت کیلئے پیش کر دئیے گئے ۔آن لائن اشیا فروخت کرنیوالے شہری نے دعویٰ کیا کہ یہ چیزیں جائے حادثہ سے اٹھائی گئی ہیں، ان میں شہزادہ فلپ کا ڈی این اے بھی موجود ہے ، یعنی اگر کوئی چاہے تو اس کی مدد سے کلوننگ بھی کی جا سکتی ہے ۔ان تک 139 بولیوں میں ان اشیا کی قیمت 66 ہزار پاؤنڈ لگ چکی ہے ۔ شہری نے مزید کہا کہ نیلامی سے مجھے کوئی مالی فائدہ نہیں ہو گا اور یہ تمام رقم کینسر پر ریسرچ کیلئے خرچ کی جائیگی۔