راولپنڈی(نامہ نگار خصوصی) نیواسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے این ایف نے کروڑوں مالیت کی منشیات بیرون ملک سمگل کرنیکی کوشش ناکام بنا کر2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صوابی کا رہائشی مسافر زرب علی غیرملکی ائیرلائن کے ذریعے جدہ براستہ مسقط روانہ ہونے کے لئے ائیرپورٹ پہنچا،اے این ایف عملہ نے اس کی تلاشی لی تو ہینڈ بیگ میں موجود احرام سے 730گرام اعلیٰ کوالٹی کی آئس ہیروئن برآمد ہوئی۔ایئرپورٹ پر ایک اورمسافر وسیم گل سکنہ کوہاٹ غیرملکی ائیرلائن کے ذریعے جدہ جانے کے لئے آیا ،دوران تلاشی اس کے ہینڈ بیگ میں موجود مصنوعی سیبوں کے اندر چھپائی جانے والے 1056گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی ،دونوں ملزمان کو مزیدف تفتیش کے لئے سیل منتقل کردیاگیاہے ۔