کراچی(این این آئی)سٹیٹ بینک نے اپنی جائزہ رپورٹ میں کہا ہے کہ شعبہ بینکاری کی کارکردگی دشواری کے باوجود تسلی بخش رہی، اثاثوں میں2019کی پہلی ششماہی کے دوران 5اعشاریہ3فیصد اضافہ ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے اپنی جائزہ رپورٹ میں شعبہ بینکاری کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا ہے ۔اسٹیٹ بینک نے ایم پی آر برائے 2019جاری کردیا ہے جس میں شعبہ بینکاری کی کارکردگی اور مضبوطی کا جامع اندازمیں احاطہ کیا گیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق شعبہ بینکاری2019کی پہلی ششماہی کے دوران مضبوط رہا، دشواری کے باوجود بینکوں کی کارکردگی تسلی بخش رہی، بینکوں نے اپنی نمو کی رفتار برقرار رکھی۔اسٹیٹ بینک جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اثاثوں میں2019کی پہلی ششماہی کے دوران 5اعشاریہ3فیصد اضافہ ہوا جبکہ قرضوں کی نمو میں کمی اقتصادی سست روی کا نتیجہ ہے ۔