اسلام آباد(ملک سعیداعوان)تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے سال شعبہ مواصلات میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں، اختیارات کے ناجائز استعمال اور بدعنوانیوں کے ذریعے قومی خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچانے کاانکشاف ہواہے ۔روزنامہ 92 نیوزکودستیاب دستاویزکے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی آڈٹرپورٹمیں مواصلات شعبے میں89 سنجیدہ بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔3کروڑ 96لاکھ مالیت کے دو معاملات میں آڈٹ آفس کو ریکارڈ مہیا نہیں کیا گیا ۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق3ارب 55کروڑ 60روپے کے 23کیسوں میں پیپرا رولز کی خلاف ورزی کی گئی ۔ملازمین اور آیچ آر سے متعلق 22معاملات میں 23کروڑ 99لاکھ روپے کی بے ضابطگیاں کی گئیں۔ 31کروڑ64لاکھ روپے کے تین معاملات رقوم اور سروس کی فراہمی سے متعلق ہیں جن کی نشاندہی کی گئی ۔ آڈیٹر جنرل آفس کی جانب سے 22کیسوں میں شعبہ مواصلات کو 5ارب 11کروڑ 57لاکھ روپے کی ریکوری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔