کراچی(نیٹ نیوز) سابق قومی کپتان شعیب ملک کی نجی چینل پر رمضان ٹرانسمیشن کے دوران نعت رسول مقبول ﷺ پڑھتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ شعیب ملک نجی چینلسے آن ایئر ہونے والی رمضان ٹرانسمیشن میں شریک ہوئے اورسیٹ پر انتہائی خوبصورت نعت پڑھ کر دل جیت لیے ۔شوکے میزبان شعیب ملک کی تعریف کرتے رہے ۔ سوشل میڈیا پر بھی لوگوں کو شعیب ملک کی نعت پسند آئی۔