نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک)راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور پاکستانی سابق کھلاڑی شعیب اختر بھارتی اداکارہ سونالی بیندرے کی تصویر اپنے بٹوے میں رکھا کرتے تھے ۔اپنے کیرئر کے دوران لاکھوں لڑکیوں کے دل میں دھڑکنے والے شعیب اختر بھارتی اداکارہ سونالی بیندرے کی 1996 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ انگلش بابو دیسی میم‘‘ دیکھنے کے بعد اْن کے آگے دل ہار بیٹھے تھے ۔بھارتی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فاسٹ بائولر شعیب اختر نے ایک چیٹ شو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ وہ سونالی بیندرے کی محبت میں مبتلا ہیں اور اپنے بٹوے میں اْ ن کی تصویر بھی رکھتے ہیں۔