اسلام آباد(92نیوزرپورٹ)وزیراعظم نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں کہاآج اپوزیشن کارویہ دیکھ کرافسوس ہوا،اپوزیشن کے بارے میں جوتحفظات تھے وہ سچ ثابت ہوگئے ،انہوں نے فٹیف کواپنے کرپشن کیسزکوبچانے کیلئے استعمال کیا،میں سب کوجانتاہوں، ان کے پہلے کیاحالات تھے ،اسحاق ڈارکودیکھ کرلگتاہی نہیں اس کے باپ کی سائیکل کی دکان تھی بلکہ مے فیئرمیں مرسیڈیزکاشوروم تھا،نوازشریف کی فیملی کودیکھ لیں ،ایسے نہیں لگتاکہ گوالمنڈی میں پلی بڑھی ہے ، یوں لگتاہے سارے بکنگھم پیلس میں پلے بڑھے ، کدھر سے پیسہ آیا؟جواب مانگوتوکہتے سیاسی انتقامی کارروائی ہوگئی،اگرمیں اپنی ساری منی ٹریل دے سکتاہوں تویہ کیوں نہیں۔