لاہور (نیوز رپورٹر )دنیا بھر میںکورونا وائرس کے باعث بڑھتی ہوئی عالمگیر ہلاکتوں کے پیش نظر حکومت پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں کورونا ایمرجنسی کے نفاذکے بعد عوام کی خدمت میں پیش پیش نیشنل ڈیٹابیس اینڈرجسٹریشن اتھارٹی نے وزیراعظم کی ہدایات میں عوامی شکایات کے بروقت ازالے کیلئے اپنے تمام صوبائی ریجنل ہیڈآفس لاہورسمیت گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، اوکاڑہ، قصورکے زونل دفاتر میں کل صبح 11بجے تادوپہر1بجے آن لائن ٹیلی فونک ای کچہری کے انعقاد کا اعلان کردیاَ۔