کراچی(سٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے سابق صوبائی وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن کیخلاف آمدن سے زائداثاثہ کیس میں نیب کوانکوائری مکمل کرنے کیلئے 2ہفتوں کی مہلت دیدی ہے ۔بدھ کوشرجیل میمن کی درخواست ضمانت پرسماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹرنے کہاکہ ملزم کیخلاف انکوائری کیلئے مزیدمہلت درکارہے ۔عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیاکہ مزیدکتنی مہلت درکارہے ؟نیب پراسیکیوٹرنے بتایاکہ ملزمان کیخلاف انکوائری مکمل کرنے کیلئے مزید2ہفتوں کی مہلت دی جائے ۔عدالت نے نیب حکام کی مہلت کی استدعامنظورکرتے ہوئے سماعت2اکتوبرتک ملتوی کردی۔