اسلام آباد ( خصوصی نیوز رپورٹر، وقائع نگار خصوصی ) سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویامیں دہشتگردوں کی موجودگی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چرخیل گائوں میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات تھیں،سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 2 دہشت گردمارے گئے ،2جوان بھی شہیدہوگئے ،دہشت گردوں کی فائرنگ سے حوالدار شیرزمان اورسپاہی محمد جواد شہیدہوگئے ۔