واشنگٹن(صباح نیوز) شمالی کوریا سے متعلق تجزیوں کے لئے معروف ایک امریکی ریسرچ گروپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا بظاہر اب بھی بیلسٹک میزائل چلانے کی صلاحیت والی ایک نئی آبدوز بنانے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے ۔38 نارتھ نے مشرقی شمالی کوریا کے سِنپو میں قائم ایک بحری جہاز گاہ کی حالیہ سیٹیلائٹ تصاویر پر مبنی تجزیہ جاری کر دیا ۔اس مقام کے گزشتہ تجزیے کے مطابق وہاں آبدوز بنانے کا آغاز تین سال قبل ہو چکا تھا۔