ابوجا(نیٹ نیوز)شمال مشرقی نائجیریا میں مسلح افراد کے حملوں میں 21 افراد ہلاک ہو گئے ،حملہ آوروں نے مویشی چرانے کے دوران 15 افراد کو ہلاک کر دیا۔تفصیلات کے مطابق شمال مشرقی نائجیریا میں مسلح گروہوں کے تازہ حملوں میں مزید 21 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق مسلح گروہوں نے کئی دیہات کو نشانہ بنایا۔ بتایا گیا ہے کہ ایک گاؤں میں حملہ آوروں نے مویشی چرانے کی کوشش کے دوران مقامی افراد سے جھڑپ میں 15 افراد کو ہلاک کر دیا۔ یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ ماہ نائجیریا کی وجہ نے ایسے مسلح گروہوں کے خلاف آپریشن کا اعلان بھی کیا تھا۔