لاہور(کلچرل رپورٹر)بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال،موسیقار و گلوکار استاد شیرمیاندادخان کا نیا ویڈیوگانا ’’ دل دا درد ‘‘ ریلیز کردیا گیا۔ اس نئے ویڈیو کو گزشتہ دنوں اپ بیٹ میوزک نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل و دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیا ہے ۔اس گانے کی شاعری بندر برک کی لکھی ہوئی ہے جبکہ اس کی کمپوزیشن شیرمیاندادخان کی ہے ۔ گانے کی ویڈیو ڈائریکشن نوجوان ہدایتکار سلیم خان نے دی ہے ۔اس گانے میں ماڈل عاشر خان اور اداکارہ ماہ نور نے ماڈلنگ کی ہے ایک ملاقات کے دوران شیرمیانداخان نے بتایاکہ ان کا یہ نیا ویڈیونوجوان نسل میں تیزی سے مقبولیت حاصل کررہاہے ۔اداکارہ ماہ نور نے بھی اس گانے میں بہترین ماڈلنگ سے چار چاند لگا دئیے ہیں۔