اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے شاہی جوڑے کو مشورہ دیا ہے کہ شاہی جوڑا پاکستانی چٹخاروں کا لطف ضرور اٹھائے ۔سبزی ، پکوڑے ، سیخ کباب ،چپلی کباب ، شامی کباب ضرور کھائیں۔مغل بریانی،حلیم، سری پائے ،نہاری بھی ضرور کھائیں۔میٹھے میں گجریلا،مشروب میں مینگو جوس، لسی کا تڑکا ضرور لگائیں۔