کوئٹہ ( کرائم رپورٹر ) فرنٹیئرکور بلوچستان نے آپریشن ردالفساد کے تحت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود برآمدکرلیاہے ۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز فرنٹیئرکور کی صوبے کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں ڈیرہ بگٹی کے علاقے اچ ، درینجن ، قلعہ سیف اﷲ، کچلاک اور مچھ کے علاقوں میں عمل میں لائی گئیں جس کے دوران 70 کلو گرام بارود، چائینیز ایل ایم جی ، گرینیڈز اور دیگر تخریبی مواد برآمد کرلیاگیاہے ۔