لاہور(کلچرل رپورٹر ) معروف فیشن ڈیزا ئنر علی ذیشان شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔ انہوں نے اسلام آباد میں مائرہ نامی لڑکی سے شادی کی اس موقع پر معروف ماڈل صدف کنول، نہا راجپوت، تابش کھوجا، حسن، عبداللہ حارث، عدنان قاضی، اور علی زیشان کے قریبی دوستوں رشتہ داروں اور فیشن انڈسٹری سے وابستہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر شوبز کے معروف ستاروں نے علی ذیشان کو شادی کی مبارکبادپیش کی اور ان کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے ۔