اسلام آباد( سٹا ف رپورٹر )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون میں شناخت کے بغیر کسی بھی فرد کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔گزشتہ روزپولیس ترجمان کے مطابق شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ریڈ زون میں داخل ہونے سے قبل اپنی شناخت کروائیں ، پیر سے ریڈ زون کے تمام ناکہ جات سے گزرنے والے شہریوں کی چیکنگ ہو گی اورعدم شناخت کی صورت میں ریڈ زون میں داخلہ پر پابندی ہوگی۔