لاہور( خبرنگارخصوصی) پیٹرن انچیف پیاف وسابق وزیر صنعت پنجاب میاں انجم نثار نے کہا ہے کہ شناختی کارڈ کی شرط کی وجہ سے یکم اگست کے بعد نیا بحران جنم لے سکتا ہے ، حکومت نئے بحران سے بچنے کے لئے فوری مذاکرات کا عمل شروع کرے ، مہنگائی کی وجہ سے پہلے ہی کاروباری مشکلات ہیں اور اب شناختی کارڈ کی شرط کی وجہ سے ان مشکلات میں مزید اضافہ ہوجائے گا ، حکومتی پالیسی کے خلاف پہلے ہی تاجروں کی ہڑتال ہوچکی ہے اور اب صنعت کار بھی پریشان ہیں ، ہڑتال کے باوجود مسائل حل نہیں ہوسکے ہیں ، شناختی کارڈ کی شرط کی وجہ سے معاملات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔