لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستان کی نامور اداکارہ جویریہ سعود نے چند روز قبل اپنے بچوں کے ہمراہ ٹک ٹاک پر چند ویڈیوز بناکر شیئر کیں جو بعدازاں سوشل میڈیا پر خوب وائرل بھی ہوئیں۔ ان ویڈیوز میں جویریہ سعود ان کی بیٹی جنت اور بیٹا ابراہیم سیاہ شرٹس میں نظر آئے جبکہ اس دوران یہ تینوں نے کسی انگریزی گانے پر پرفارم بھی کیا۔سوشل میڈیا پر ان ویڈیوز کے وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے اداکارہ اور ان کے بچوں پر تلخ کمنٹس کیے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تیزی سے پھیلتی اس وبا کے دوران ایسی ویڈیوز شیئر کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ جس کے بعد اداکارہ جویریہ سعود نے ان تمام افراد کی جانب سے کی گئی تنقید کے جواب میں ایک نئی ویڈیو شیئر کی۔ اس ویڈیو میں اداکارہ نے ان کے بچوں کے خلاف کمنٹس کرنے والے افراد کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ ساتھ ساتھ اپنے بچوں کی نیکی اور قابلیت سے بھی ان لوگوں کو آگاہ کیا۔