کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ سیزن 5 کا بخارکرکٹ شائقین کے ساتھ فنکاروں پر بھی سر چڑھ کر بول رہاہے اور فنکار اپنی پسندیدہ ٹیم کو سپورٹ کررہے ہیں۔مہوش حیات اور ہانیہ عامرپشاور ذلمی کی ایمبسیڈر اور سپورٹر ہیں۔فلم ’’سپر سٹار‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار بلال اشرف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سپورٹ کررہے ہیں۔ گلوکار فاخر پی ایس ایل سیزن 1 سے اب تک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ہیں ۔ایک ویڈیو میں اداکارہ و ماڈل سنتیا مارشل کراچی کنگز کی سپورٹ کر رہی ہیں۔گلوکار عاصم اظہر بھی کراچی کنگز کو سپورٹ کررہے ہیں۔ان کے علاوہ اداکار نبیل ظفر ،گلوکارو اداکار فرحان سعید ،اعجاز اسلم، آغا علی ،اداکار منیب بٹ بھی کراچی کنگزکے ساتھ ہیں۔